ابو ظہبی ( نیوز رپورٹ )ابوظہبی میں اسپیشل اولمپکس ورلڈگیمز2019کا آغاز ہوگیا جس میں 195 ممالک سے ساڑھے 7ہزار ایتھلیٹس نے شرکت کی۔میڈیارپورٹس کےمطابق ابوظہبی کےزایداسپورٹس سٹی

اسٹیڈیم میں اولمپکس ورلڈ گیمز 2019 کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں آتش بازی اور لائٹ شو کا شاندار مظاہرہ پیش کیا گیا۔اس ایونٹ میں195مختلف ممالک سےساڑھے7ہزار ایتھلیٹس نے حصہ لیا اور افتتاحی تقریب میں اپنے ملک کے پرچم کے ساتھ اسٹیڈیم میں مار چ کیا۔اس موقع پر کینیڈین پاپ سنگر ایوریل لیوگنی ( Avril Lavigne )اور پورٹو ریکو کے گلوکار لوئس فونسی( (Luis Fonsi سمیت دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔