اسلام آباد( مشرف کا ظمی سے) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی ٰ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ ازلی دشمن بھارت اس وقت سخت بوکھلاہٹ کاشکارہے جوچھپ کروارکرسکتاہے لہذا پوری طرح چوکنارہتے ہوئے پاک دھرتی کادفاع یقینی بنایاجائے ، عصرحاضرکی یزیدی

یورشیں ناکام کرنے کیلئے خواتین وحضرات اپنے اندرجذبہ زینبیؑ وحسینی ؑپیداکریں تودنیاکی کوئی طاقت پاکستان ،عالم اسلام کوزک نہیں پہنچاسکتی ، اس مقصد کیلئے پوری قوم کو ہرقسم کی کدورتوں اورعداوتوں کی نفی کرکے عساکرپاکستان کی پشت پرسیسہ پلائی ہوئی دیواربن کردنیاکوبتاناہوگا کہ پاک فوج شجاعت کے سب سے بڑے اعزاز’’نشان حیدر‘‘کی حامل ہے ،کوئی ابلیسی قوت ضرب حیدری کے سامنے نہیں ٹھہرسکتی ، دربار یزید و ابن زیاد میں حضرت زینب بنت علی کے زلزلہ برپا کرنے والے خطبات آج بھی دنیائے حریت کے متوالوں کیلئے سبق آموز ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ہیڈکوارٹر زمکتب تشیع میں ثانی زہرا حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی ولادت پُر نور کی مناسبت سے “یوم عقیلہ بنی ہاشم” کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔