نئی دہلی ( وی او پی) تعریف وہ جو دشمن بھی کرے کچھ ایسا ہی ثابت ہوا ہے پاکستان کی افواج کے بارے میں کہ ان کی تعریف کے گن بھارت میں بھی گائے جا رہے ہیں . اور یہ کوئی بری بات نہیں بلکہ اچھی روایت ہے کہ بھارت کی جانب سے اچھے کو اچھے کہا جا رہا ہے . یہاں ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ

بھارتی فوج اور بھارتی میڈیا بھی انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کا معترف ہوگیا ہے۔بھارتی سائبر سیکیورٹی چیف لیفٹیننٹ جنرل (ر) راجیش پنت نے بھارتی فوج کو آئی ایس پی آر کی طرز کا بیانیہ دینے کا مشورہ دے دیا۔بھارتی سائبر سیکیورٹی چیف نے کہا کہ آئی ایس پی آر موثر انداز میں بیانیہ دیتا ہے، اطلاعات کی جنگ میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کی بات کا وزن ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی کشمیر پر گفتگو کو یورپ توجہ دیتا ہے، وہ ہم سے بہت آگے ہیں، بھارت کو بھی اس سمت میں دیکھنا ہوگا۔