ممبئی ( نیوز ڈیسک ) سلمان خان کو آج تک کسی نے شادی کی پیشکش کیوں نہیں کی؟بالی ووڈ انڈسٹری کے مشہور اب تک سنگل ، ینگ ، ڈیشنگ ہیرو اور لیجنڈ اداکار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ 53 سالہ زندگی میں آج تک کسی لڑکی نے انہیں شادی کی پیش کش نہیں کی ۔بھارتی ویب سائٹ ’ انڈیا ٹو ڈے‘ کے مطابق سلمان خان نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ’انہیں فلموں میں تو لڑکیاں شادی کی

پیش کش کرتی رہتی ہیں مگر 53 سالہ حقیقی زندگی میں آج تک انہیں کسی بھی لڑکی نے شادی کی پیش کش نہیں کی۔‘فلم ’ سلطان ‘ کے ہیرو سلمان خان نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی لڑکیوں کے ساتھ کینڈل لائٹ ڈنر پر نہیں گئے ہیں ، کیوں کہ موم بتی کی روشنی میں انہیں کچھ خاص نظر نہیں آتا اور وہ اُلجھن میں رہتے ہیں کہ وہ کیا کھا رہے ہیں، اس لیے وہ رومانٹک کینڈل لائٹ ڈنر پر جانے سے کتراتے ہیں۔واضح رہے کہ سلمان خان آج کل اپنی اگلی فلم ’ دبنگ 3 ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ دبنگ گرل سوناکشی سنہا کے ساتھ ایک بار پھر رومانس لڑاتے نظر آئیں گے، فلم رواں سال 20 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔