نیو یارک ( ارشد چودھری سے )کیا آپ جانتے ہیں کہ آہستہ بول کر عالمی وبا کورونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے لیکن کیسے آئیں آپ کو بتا تے ہیں۔امریکہ کی ایک مقامی یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آہستہ آواز

میں بات کرنے سے بھی کورونا وائرس کے جراثیم کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔طبی ماہرین نے اس سلسلے میں تجویز دی ہے کہ ہسپتالوں اور ہجوم والی جگہوں پر کم اور آہستہ بولنے سے کورونا کو کم کیا جا سکتا ہے۔ تیز بولنے سے بڑی تعداد میں ذرّات منہ سے خارج ہوتے ہیں جو فضا میں بڑی تعداد میں وائرس کے جراثیم کے پھیلاؤ کا سبب بنتے ہیں اور اس طرح دوسرے افراد میں منتقل ہوتے ہیں۔