لاہور ( نصیر سلیم سے )کیا آپ کو معلوم ہے کہ کپتان اپنی ٹیم سے ناخوش ہے ، یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ خود کپتان نے کہا ہے جی ہاں !وزیراعظم عمران خان نے اپنے ہی وزیروں سے نالاں ہونے کا اظہار کیا ہے۔ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اپوزیشن کچھ کرے نا کرے روز کوئی وزیر ہی ایسا بیان دے دیتا ہے کہ سنبھالنا مشکل ہوجائے۔وزیراعظم سے پی ٹی آئی سوشل میڈیا سیل

کے ارکان نے ملاقات کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے سوشل میڈیا اراکین سے ملاقات کے دوران کہا کہ صبح موبائل دیکھتا ہوں تو پتا چل جاتا ہے کہ آج کس کرائسس کا مقابلہ کرنا پڑے گا، میں ہر وقت کرائسس کے لیے تیار رہتا ہوں، اپوزیشن کچھ نہ کرے تو کوئی وزیر ایسا بیان دے دیتا ہے سنبھالنا مشکل ہوجاتاہے، جبکہ ایسے بھی وزیر ہیں جو دفتر سے زیادہ کوہسار مارکیٹ میں بیٹھتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ حکومت کے خلاف جان بوجھ کر جھوٹی خبریں پھیلائی جاتی ہیں، حکومت پر اٹیک کرنے سے پہلے تصدیق کرلیں خبر سچی ہے یا جھوٹی۔ اکثر ہمارے اپنے لوگ میڈیا کی فیک نیوز کے پراپیگنڈے میں آجاتےہیں۔ آٹے چینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹ پبلک کی جائے گی جبکہ آٹا چینی بحران پر جو بھی قصوروار نکلا نہیں چھوڑوں گا چاہے کتنا ہی طاقتورکیوں نہ ہو۔وزیر اعظمنے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اراکین سے ملاقات کے دوران یہ بھی کہا کہ مایوسی کفر ہےاچھا وقت جلد آئے گا۔