اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )فیڈر بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو گزشتہ ماہ دسمبر 2020 ء میں 23 ارب روپے کے ٹیکس شارٹ فال کا سامنا رہا ہے۔ ایف بی آر نے دسمبر 2020ء میں 517 ارب روپے کا

ٹیکس اکٹھا کیا تھا۔ دسمبر 2020ء کے لیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 540 ارب روپے تھا، ایف بی آر نے جولائی سے دسمبر تک 2207 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایف بی آر کو 6 ماہ میں 2210 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا تھا، تاہم رواں سال ٹیکس وصولیوں میں اضافے کا امکان ہے۔