اسلام آباد ( ویب نیوز ) ایک اور احسن اقدام …..قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے معذور افراد کے لیے نشست مخصوص کرنے کی ترمیم کثرت رائے سے منظور کرلی۔وزیراعظم اور وفاقی

کابینہ کے علاوہ وفاقی وزیر اور وزیر مملکت کی طرف سے صدر مملکت کو مشورہ دینے کے عمل کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کی ذیلی دفعہ ختم کرنے کی ترمیم کی بھی منظوری دیدی گئی۔اجلاس میں بچوں کے حقوق کے قوانین یکجا کرنے کے لیے محمود بشیر ورک کی زیر صدارت ذیلی کمیٹی قائم کر دی گئی۔