نیو یارک ( ارشد چودھری سے ) یہ کمال کی خبر نہیں تو اور کیا ہے کہ نائیجیریا کے سائنس دانوں نے کورونا کو روکنے میں مدد دینے کے لیے ایک منفرد ویکسین دریافت کر لی ہے۔یہ منفرد ویکسین کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔ویکسین سے متعلق تحقیق کرنے والی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر

اولادیپو کولاول نے بتایا کہ یہ ویکسین مقامی سطح پر افریقا کے لوگوں کے لیے تیار کی گئی ہے۔ اس منفرد ویکسین کی وسیع پیمانے پر استعمال اور عوام تک رسائی میں کم از کم 18 ماہ لگیں گے کیونکہ اس ویکسین کے لیے حکومت کی جانب سے منظوری درکار ہوگی۔ منفرد ویکسین کو متعدد بار ٹیسٹ کیا گیا ہے،یہ جعلی نہیں ہوسکتی، اس ویکسین کو خاص طور پر افریقی شہریوں کے لیے بنایا گیا لیکن یہ ویکسین دوسروں کے لیے بھی کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔