اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) یہ انکشاف یا اعدادوشمار ملک و قوم کیلئے نئے نہیں ، شاید ہم ایسی خبریں سننے اور سہنے کے عادی ہو چکے ہیں. سٹیٹ بینک آف پاکستا ن کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 7 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ایس بی پی کے مطابق موجودہ حکومت نے 17 ارب

ڈالرز کا نیا غیرملکی قرض لیا۔ ستمبر 2018ء کو بیرونی قرضے 96 ارب ڈالر اور 23 جون 2019ء کو بیرونی قرضوں کا حجم 106 ارب ڈالرز تھا۔موجودہ حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے ایک ارب سات کروڑ ڈالرز قرض لیا تھا جبکہ کمرشل بینکوں سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر اور مختلف ملکوں سے 3 ارب دس کروڑ ڈالر قرض لیا۔