ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک )سلمان خان کی فلم ’ریڈی‘ میں امر چوہدری کے کردار سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار موہت باگھل 26 سال کی عمر میں موذی مرض کینسر کے خلاف جنگ ہار گئے۔نوجوان اداکار باگھل کی موت کی تصدیق بھارتی ہدایتکار راج شاندلا نے کی جس کے بعد فوراً ہی ساتھی فنکاروں

کے تعزیتی پیغام سامنے آنا شروع ہوگئے۔ماتھورا اترپردیش سے تعلق رکھنے والے موہت باگھل 1993میں پیدا ہوئے، اداکاری کا شوق بچپن میں ہی ممبئی لے آیا جہاں موہت نے کامیڈی شو ’چھوٹے میاں ‘ سے کیرئیر کا آغاز کیا۔ریڈی کے علاوہ موہت نے فلم ’ اکیس توپوں کی سلامی‘ اور ’گلی گلی چور ہے‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ موہت کیموت کی خبر سن کر سکتے میں ہیں۔ موہت ناصرف ایک باصلاحیت اداکار تھے بلکہ بہترین شخصیت کے مالک بھی تھے۔اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے ٹوئٹ میں موہت کو ہمیشہ خوش اور مثبت رہنے والا کہتے ہوئے ساتھ کام کرنے والے بہترین اداکاروں میں سے ایک قرار دیا۔یاد رہے کہ رواں سال بالی ووڈ کے معروف نام کینسر کا شکار ہورہے ہیں.