لندن (ویب ڈیسک)) برطانیہ کے انتخابات میں 15 پاکستانی نژاد برطانوی اپنی نشستوں پر کامیاب ہو گئے۔برطانیہ میں انتخابات میں کامیاب ہونے والے 15 پاکستانی نژاد برطانویوں میں لیبر پارٹی کی

امیدوار ناز شاہ بریڈ فورڈ سے، خالد محمود برمنگھم سے، یاسمین قریشی ساؤتھ بولٹن سے کامیاب ہوئی ہیں۔لیبر پارٹی کے پاکستانی نژاد امیدوار افضل خان مانچسٹر کے علاقے گورٹن سے، طاہر علی برمنگھم کے ہال گرین سے، محمد یاسین بریڈ فورڈ شائر سے کامیاب ہوئے ہیں۔لیبر پارٹی کے امیدوار عمران حسین نے بریڈ فورڈ ایسٹ سے، زارا سلطانہ نے کوونٹری ساؤتھ سے، شبانہ محمود نے برمنگھم لیڈی ووڈ سے، ٹوٹنگ سے روزینہ علین خان نے کامیابی حاصل کی ہے۔کنزرویٹو پارٹی کی پاکستانی نژاد امیدوار نصرت غنی وئیلڈن سے، عمران احمدخان ویک فیلڈ سے، ساجد جاوید برومس گرو سے، عطاء الرحمٰن چشتی گلنگھم سے اور ثاقب بھٹی میریڈن سے کامیاب ہوئے ہیں۔