لندن ( نیٹ نیوز )کورونا کی مہلک وبا نے پوری دنیا میں تباہی مچا رکھی ہے وہیں یہ برطانیہ میں تیزی سے پھیلنے لگا ہے اورکیسز میں 60 فیصد اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔حیران کن بات یہ ہے کہ کورونا کیسز پر کافی حد تک قابو پالیا گیا تھا جس کے بعد حکومت نے لاک ڈاون میں نرمی کردی تھی تاہم کرونا کیسز ایک مرتبہ

پھر بڑھنا شروع ہوگئے ہیں۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کورونا سے بچاو کےلیے آمد و رفت گھروں کے اندر اور میل جول کو بھی مزید محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے. لاک ڈاون میں نرمی پر دو گھروں کے افراد کو ان ڈور ملنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن وبا کے دوبارہ پھیلنے کے باعث حکومت نے میل جول کو ایک بار پھر محدود کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔برطانوی ادارہ شماریات کے مطابق کورونا کے روزانہ3200نئے مریض سامنے آرہےہیں، گزشتہ ہفتےپہلےکی نسبت روزانہ2ہزار کیسزریکارڈ ہوئے۔ادارے کا کہنا ہے کہ کیسز میں 60 فیصد اضافے ہوا ہے، کیسز کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے اور برطانیہ بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔