لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک )اور آخر کار برطانیہ کے سائنسدانوں نے عالمی وباء کورونا کےعلاج کی سستی دوا دریافت کر ہی لی، برطانوی میڈیا کے مطابق ڈیکزامیتھوسین دوا سے وینٹی لیٹر پر کئی مریض صحت یاب

ہوگئے۔سائنسدانوں نے اس دوا کی دریافت کو کورونا کے علاج میں بڑی کامیابی قرار دے دیا۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈیکزامیتھوسین دوا سے وینٹی لیٹر پر ایک تہائی مریض صحت یاب ہوگئے، اس دوا کے استعمال سے کورونا مریضوں کی اموات کی شرح میں کمی آئی ہے۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ دوا پہلے استعمال کی جاتی تو 4 سے 5 ہزار افراد کی جان بچ جاتی۔برطانیہ میں ڈیکزامیتھوسین پر 35 پاؤنڈ فی مریض لاگت آتی ہے۔