نیو یارک ( ارشد چودھری سے) بھارت میں پر امن احتجاجی طلبائ پر تشدد کیخلاف ایمنسٹی انٹرنیشنل بھی بول پڑی .ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نئی دہلی میں طلباء کے خلاف طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پرامن احتجاج کرنے والے طلباء

کے خلاف تشدد کسی بھی طرح جائز نہیں ہو سکتا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے انسانی حقوق باڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اویناش کمار کا کہنا ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علموں پر پولیس کے تشدد اور طلباء کو ہراساں کرنے کے خلاف تفتیش ضرور ہونی چاہیے۔ طالب علموں کے اختلافِ رائے کے حق کا احترام کیا جائے، واقعے میں 100 سے زائد طالب علم زخمی ہوئے تھے اور زخمی طالب علموں کی مدد کے لیے پولیس نے یونیورسٹی میں ایمبولنس کو بھی جانے نہیں دیا تھا۔