ماسکو ( نیٹ نیوز ) کیا آپ جانتے ہیں ہیں کہ روس میں بنائی گئی کووڈ 19 کی ویکسین کے پہلے اور دوسرے آزمائشی مرحلے کے نتائج مثبت رہے، ویکسین سے مریضوں میں مدافعتی قوت اور اینٹی باڈیز پیدا ہوئیں اور معمولی سائڈ ایفیکٹس دیکھے گئے۔میڈیکل جرنل لینسٹ میں شائع ہونیوالی تحقیق کے مطابق اسپوتنک فائیو

نامی روسی ویکسین کے پہلے اور دوسرے آزمائشی مرحلے میں تحقیق میں شامل تمام 76 افراد میں اینٹی باڈیز بنیں۔ذرائع کے مطابق 50 فیصد کو بخار، 42 فیصد کو سر درد، 28 فیصد کو کمزوری جبکہ 24 فیصد کوجوڑوں کے درد کی شکایت ہوئی۔ویکسین کو تیسرے مرحلے میں 40 ہزار رضاکاروں پر آزمایا جائے گا۔واضح رہے کہ روس نے تیسرے مرحلے کی آزمائش مکمل ہونے سے پہلے ہی اگست میں عوام کے استعمال کے لئے دنیا کی پہلی منظور شدہ کورونا وائرس ویکسین بنانے کا دعویٰ کردیا تھا، جس پر اسے کڑی تنقید کا سامنا رہا۔