راولپنڈی( وی او پی نیوز)قائد ملت جعفرےہ آغا سےد حامد علی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق حضرت فاطمہ معصومہ قم بنت حضرت امام موسی کاظم ؑ کا ولادت پرنور” یوم کریمہ اہلبیت ؑ “ مذہبی جذبے اورعقیدت واحترام کیساتھ منایاگیا۔اس موقع پر مذہبی تنظےموں اور دےنی اداروں کے زےر اہتمام احتیاطی تدابیر پرعمل کرتے ہوئے محافل میلاد میں کورونا کے خاتمے کیلئے دعائیں اور مناجات کی گئیں۔

امام بارگاہ زین العابدین ؑ سٹیلائٹ ٹاﺅن میں مولاناملک اجلال حیدرالحیدری، تفضل عباس ملک کے زیراہتمام جشن کریمہ اہلبیتؑ کاانعقادکیاگیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ سید قمرحیدرزیدی نے کہا کہ حضرت معصومہ قمؑ کا مزار آج بھی رشد و ہدایت کا سرچشمہ ہے دنیا بھر سے تشنگان علم و حکمت و روحانیت قم کے حوزہ علمیہ سے فیض پاتے ہیں وہاں ہر روز لاکھوں حاجت مند نبی کریم کی کریمہ بیٹی کے آستانے پر اپنی من کی مرادیں پاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حضرت معصومہ قم کے مزار سمیت انبیاءؑاہلبیتؓ صحابہؓ و اولیاءکے مزارات اسلام کی امن پسندی کی روشن دلیلیں ہیں جہاں سے بلا رنگ و نسل مذہب ملت ملک مسلک ہر کوئی فیض پاتا ہے۔ جشن سے علامہ علی باصرصادقی، ذاکرچوہدری عباس رضاجھنڈوی ، ذاکرآغاحمادرضاحیدری ،ذاکرحیدرعلی چوہدری ، ذاکرسیدزین العابدین کاظمی اور ذاکرواصف علی مشہدی نے خطاب کیا۔