اسلام آباد ( ویب نیوز )وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے 10 لاکھ نوجوانوں کو 100ارب روپے قرض دینے کا اعلان کردیا۔گجرات میں تحریک انصاف کی تقریب سے

خطاب میں عثمان ڈار نے کہا کہ حکومت 2 سے 3 ماہ میں مہنگائی پر قابو پالے گی۔ ٹائیگر فورس بے لوث انداز میں خدمت کر رہی ہے، ہم 1 لاکھ نوجوانوں کو فنی تعلیم دے رہے ہیں۔ 1 تا 10 لاکھ کا قرض نوجوان کو ذاتی گارنٹی پر دیا جائے گا، 10 لاکھ سے 1 کروڑ کا قرض 4 فیصد مارک اپ پر دیں گے۔اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا مقصد صرف لوٹی رقم بچانا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) میں سے ش کے نکلنے کا آغاز خود مریم نواز نے کردیا ہے۔