کیرالہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) دلہن تو ہو تو ایسی ، روپیہ چا ہئیے نہ مہنگے ملبوسات ، میک اپ چاہئے نہ سیر سپاٹا …….بھارتی ریاست کیرالہ میں دلہن نے دولہا سے حق مہر میں 100 کتابیں مانگ کر سب کو حیران کردیا ۔عام طور پر دُلہنوں کے مہر میں زیور، گھر، قیمتی چیز یا

کچھ رقم رکھی جاتی ہے لیکن کیرالہ میں دلہن نے اپنے شوہر سے حق مہر میں کتابیں مانگ کر نئی مثال قائم کردی۔دولہا نے دلہن کا حق مہر فوری ادا کیا اور اسے 100 کتابیں لاکر دے دیں، کتابوں کے ساتھ دلہن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔دلہن کی جانب سے مانگی جانے والی کتابوں میں قرآن پاک، بائیبل، تاریخ اور معیشت پر مبنی مختلف کتابیں شامل ہیں۔