اسلام آباد(وی او پی) قائد ملت ِجعفرےہ آغا سےد حامد علی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق عالمی عشرہ اجر رسالت کے پروگرام ملک مےں عقےدت و احترام کے ساتھ جاری ہےں ،محمد و آل محمد علیہم السلام کا ہر پیروکار اپنی بساط کے مطابق بارگاہِ ختمی مرتبت میں عقیدت و محبت و مودة کے پھول نچھاورکررہا ہے۔اس ضمن مےں جمعرات9رجب المرجب کو دنیائے اطفال کے سب سے بڑے ہیرو شہزادہ علی اصغر ؑ کایوم ولادت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔آج

عشر ہ اجررسالت کی محافل اور دیگر تہنیتی پروگراموں میں نامور علمائے کرام ،واعظین و ذاکرین نے محمد و آل محمد علیہم السلام کی تعلیمات پرروشنی ڈالی اور اُن کے اسوہ حسنہ کی عملی پیروی کو دین و دنیا میں کامیابی و کامرانی کا بہترین وسیلہ قراردیا۔ ٹی این ایف جے کے ضلعی عشرہ اجررسالت کمیٹی کے زیراہتمام امام بارگاہ قصرخدیجة الکبریٰ ترلائی کلاں اسلام آباد میں محفل انوارسے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ بشارت حسین امامی نے کہا کہ خانوادہ ِرسالت مآب سے انس و محبت، مودة و عقےدت لازم گردانتی ہے کہ اُن کے کارہائے جمیلہ وحسنہ کی تبلےغ و تروےج ، تشہےر کر کے نہ صرف ان کی معرفت کرائی جائے بلکہ پوری کائنات کو ان سے روشناس کرانے کےلئے موثر ترےن اقدامات کئے جائےں ۔ پاکےزہ ہستےوں کی عطاکردہ روحانی و علمی معلومات اور درےافتوں کو عام کرنا ، مظلوم اقوام و مسلمانانِ عالم کو ان کی طرف متوجہ کرنااور انہےں باور کرانا ضروری ہے کہ ےہ وہ ذاتِ مقدسہ ہےں جن کے فرامین

واحکام پر عمل پےرا ہو کر ظلم و بربرےت ،جبر و استبداد ، آمرےت و ڈکٹےٹر شپ سے نہ صرف چھٹکارا حاصل کےا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج پوری دنےا مےں جہاں بھی پرچم اسلام لہرا رہا ہے اور اسلام فروغ پا رہا ہے وہ محمد و آل محمد علیہم السلام کا مرہون منت ہے ۔ہیت طلبائے اسلامیہ کے زیراہتمام محفل میلاد سے خطاب کرتے علامہ سیدوقارحسین نقوی القمی نے کہا کہ خانوادہ اہلبیت ؑ کو ظالم و جابر حکمرانوں نے تبلیغ اسلام کی راہ سے ہٹانے کیلئے طرح طرح کی تکالیف اور اذیتیں پہنچائیں لیکن اس پاکیزہ خانوادہ کے افراد ہر مصیبت و صعوبت کے سامنے کوہ گراں کی طرح ڈٹے رہے اور اسلام کے آفاقی پیغام کو گہن لگنے سے بچائے رکھا۔انہوں نے کہا کہ ابتلاکے اس دور میںسرخروئی و کامرانی کیلئے امت مسلمہ کوجادہ محمد و آل محمد ؑ پر چلنا ہوگا اور ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر دشمنان اسلام کی سازشوں کو ناکام بنا نا ہوگا۔