نیو یارک ( ارشد چودھری سے ) کورونا کی مہلک وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ، کسی ملک میں لاک ڈاون ختم ہو چکا ہے تو کہیں پھر سے لاک ڈاون کی تیاریاں کی جا رہی ہیں کیو کہ وبا کے باعث مریضوں اور اموات کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے . ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ

دنیا کی 22 فیصد آبادی کے کورونا وائرس کے شدید مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے جان لیوا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ اور اثرات کی تجزیاتی رپورٹ شائع کی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا کے ایک ارب 70 کروڑ افراد ذیابیطس، دل اور پھیپھڑوں کو متاثر کرنے والے امراض میں مبتلا ہیں، اور ایسے امراض میں مبتلا افراد میں کورونا کی علامات انتہائی سنگین شدت کی ہوں گی۔ یہ رپورٹ 11 امراض یا کیفیات کے حامل افراد کی کیٹیگریز کا احاطہ کرکے تیار کی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ضروری نہیں کہ ایسے تمام افراد میں کورونا کی نوعیت جان لیوا یا ہائی رسک لیول کی ہو۔اسٹڈی رپورٹ میں کہا گیا کہ دنیا کی تمام آبادی کورونا کا شکار ہوئی تو ساڑھے 3 کروڑ افراد کو اسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت پڑے گی۔