نئی دہلی ( نیوز ڈیسک )بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف بھارتی فوج کے سابق افسران بھی میدان میں آگئے۔بھارتی آرمی کے سابق میجر ریٹائرڈ وشمبر دیال نے بھی مودی سرکار کو آئینہ دکھادیا ، انہوں نے

ٹی وی پروگرام میں نریندر مودی کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ریٹائرڈ میجر وشمبر دیال نے ٹی وی پروگرام میں گفت گو کرتے ہوئےکہاکہ ہماری پاکستان سے کوئی لڑائی نہیں۔ ساری لڑائی پاپی ووٹ کی ہے،ہمیں اس لڑائی میں نہ گھسیٹو، مودی ووٹ لینے کے لیے یہ سب کررہے ہیں۔بھارتی فوج کے سابق میجر نے اینکر کو ڈانٹتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی باتیں کرنے کے لیے ٹی وی پروگرام میں ہمیں نہیں بلایاکرو۔