کراچی ( ویب نیوز )صوبہ سندھ میں کورونا سے گھروں میں ہلاکتوں میں اضافہ ہوگیا، گزشتہ ماہ کے مقابلے میں گھروں میں اموات میں 100 فیصد اضافہ ہوگیا۔محکمہ صحت کے مطابق اکتوبر کے 29 روز میں گھروں

میں 24 افراد کورونا کے باعث انتقال کرگئے، ستمبر میں صرف 10 افراد گھروں میں کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے تھے۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے 29 روز میں ہسپتالوں میں 80 مریضوں کا کورونا سے انتقال ہوا، ستمبر میں 91 افراد ہسپتالوں میں کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔کورونا سے انتقال کرنے والوں میں 70 فیصد مرد اور 30 فیصد خواتین شامل ہیں۔