کراچی ( وی او پی )پاکستان کے ٹیسٹ اوپنر عابد علی کو کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ڈبل سنچری نہ کر پانے کا افسوس ہے۔راولپنڈی کی طرح کراچی ٹیسٹ میچ میں بھی سنچری بنانے والے اوپننگ بیٹسمین

عابد علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈریسنگ روم میں مجھے ’لیجنڈ‘ کا خطاب ملا ہے، کوشش ہوگی کہ کارکردگی سے اس کا حق ادا کروں۔کراچی ٹیسٹ میں 174 رنز کی اننگز کھیلنے والے عابد علی نے کہا کہ خواہش تھی کہ انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز مثبت انداز میں کروں۔شان مسعود نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر سنچری بہت خاص ہے، پہلی اننگز میں خسارے میں جانے کے بعد دباؤ تھا.