لاہور (ویب ڈیسک)نیب نے عوام کو دھوکا دینے اور ہاﺅسنگ سوسائیٹیاں بنا کر رقوم بٹورنے والوں کے خلاف کارروائی کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے اور اسلام آباد کی متعدد ہاوسنگ سوسائیٹیوں کے مالکان کےخلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔اس سلسلے میں نیب نے عوام کو خبر دار کیا ہے کہ جعلسازی سے

 

بنائی گئی ہاﺅسنگ سوسائیٹیوں میں پلاٹس نہ خریدیں اور اگر انہوں نے ان ہاﺅسنگ سوسائیٹیوں میں رقوم جمع کرانے کے باوجود ابھی تک پلاٹس حاصل نہیں کیے تو وہ نیب حکام کو تحریری طور پر اپنی شکایات سے آگاہ کریں۔ان ہاﺅسنگ سوسائیٹیوں میں ایک مالک وسیم علی عرف لکی علی کی 9 ہاﺅسنگ سوسائیٹیاں شامل ہیں، جن میں نیشنل گارڈن، ڈیفنس ویلی دھمیال روڈ، نیشنل ٹاﺅن گرجا روڈ، نیو اسلام آباد سٹی، ڈیفینس ایونیو، سرسید ٹاﺅن دھمیال روڈ، دھمیال سٹی، سرسید گارڈن اور نیشنل ویلی شامل ہیں۔