لاہور ( ویب نیوز ) ایک اور نیا پھڈ ا…..پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ نے اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کی پیش کردہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کو پرانا قرار دے کر نئی رپورٹس طلب کرلیں۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق لندن میں زیر علاج نواز شریف کے بیرون ملک قیام کی مزید اجازت کے معاملے پر ن

لیگ نے سابق وزیراعظم کی میڈیکل رپورٹس پیش کیں، جو پرانی نکلیں۔محکمہ صحت پنجاب کے میڈیکل بورڈ نے ہدایت کی کہ نواز شریف کی پیش کردہ میڈیکل رپورٹس پرانی ہیں، 2 جنوری تک کی نئی میڈیکل رپورٹس دی جائیں۔میڈیکل بورڈ نے محکمہ داخلہ کو اس حوالے سے سفارشات ارسال کیں، جس میں کہا گیا ہے کہ نئی میڈیکل رپورٹس کی فراہمی پر ہی طبی رپورٹ جاری کرسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹس کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب مراسلہ لکھے گا۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل نے اپنے موکل کا بیرون ملک قیام بڑھانے کے لیے درخواست دے رکھی ہے۔