لاہور ( نصیر سلیم سے )جے یو آئی کے ناراض رہنما مولانا اختر شیرانی کے نئے بیان نے ایک بار پھر سیاسی میدان میں ہلچل مچا دی ہے. لاہور میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مولانا اختر شیرانی کہتے ہیں کہ

مولانا فضل الرحمٰن خود سے فیصلے کرتے ہیں، پنڈی یا اسلام آباد کی طرف مارچ کرنےکا سوال ان سےپوچھا جائے۔ ہمیں الیکشن کمیشن کی پالیسی کا پتانہیں چلتا، الیکشن کمیشن کو پتا ہونا چاہیے کہ کون سی جماعت کس نام سے رجسٹر ہے۔ الیکشن کمیشن میں جمع لیٹر ہیڈ پیڈ پر جمعیت علمائےاسلام پاکستان لکھا ہے۔ سیاسی جماعتوں کو آپس کی محاذ آرائی سے بچنا چاہیے۔