لندن ( مانیترنگ نیوز )لندن میں مسلمانوں اوراسلام کا مثبت چہرہ برطانوی عوام کے سامنے لانے اور نفرت کا جواب محبت سے دینے کے لیے روز فار پیس مہم کا انعقاد کیا گیا۔مسلم کمیونٹی نے اسلاموفوبیا کا

مقابلہ کرنے کے لیے منفرد انداز اپناتے ہوئے ٹریفلگر اسکوائر پر سینکڑوں گلاب بانٹے جن پر نبی پاک اور بائیبل کے فرمودات لکھے ہوئے تھے۔مسلم نوجوانوں نے مہم کے دوران اسلامی تعلیمات کے بارے میں بھی عوام کو آگاہی فراہم کی۔برطانوی عوام کی جانب سے مسلم کمیونٹی کے اس اقدام کی پذیرائی کی گئی۔