کراچی ( وی او پی )ممتاز شاعر عارف شفیق طویل علالت کے بعد 62 برس کی عمر میں خالقِ حقیقی سے جا ملے۔مرحوم کافی عرصے سے سانس کی بیماری اور فالج کے مرض میں مبتلا تھے، مرحوم نے سوگواروں میں

بیوہ، 2 بیٹوں اور 2 بیٹیوں کو چھوڑا ہے۔عارف شفیق کے 8 شعری مجموعہ شائع ہوچکے ہیں، وہ ادبی اور سماجی حلقوں میں اپنے اشعار سے پہچانے جاتے تھے۔ان کی نمازِ جنازہ الفلاح مسجد ایف سی ایریا کراچی میں ادا کی گئی