اسلام آباد:( نیوز ڈیسک ) وفاقی حکومت نے ممنوعہ بورکے اسلحہ لائسنس کے اجراءپر لگائی گئی پابندی ہٹالی ہے۔ وزارت داخلہ نے ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنسز پر پابندی سے متعلق نوٹی فکیشن کو معطل کرتے ہوئے ممنوعہ بورکے اسلحہ لائسنسز کے اجراءکو فعال قرار دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے ممنوعہ بورکے لائسنسوں کی معطلی کا نوٹیفکیشن 26 دسمبر2017 کو جاری کیا تھا۔ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس فوجی و

دیگرافسران کو جاری کئے جاسکیں گے، عام شہریوں یا بیوروکریٹس اور دیگر سرکاری حکام کو ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ 18 اکتوبر کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس کی بحالی کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی۔