لندن ( نیٹ نیوز)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اسٹورٹ براڈ نے گرل فرینڈ اور گلوکارہ و ماڈل مولی کنگ سے سالِ نو پر اچانک ہی منگنی کر کے سب کو حیران کردیا۔اسٹورٹ براڈ اور مولی کنگ نے منگنی کا اعلان سوشل میڈیا پر ایک رومانوی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا۔34 سالہ اسٹورٹ براڈ نے اپنے ٹوئٹ

میں لکھا کہ 2021 کے آغاز اس سے بہتر انداز سے نہیں ہوسکتا تھا۔دوسری جانب 33 سالہ مولی کنگ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی ڈائمنڈ رِنگ دکھاتے ہوئے وہی تصویر شیئر کی اور اسٹورٹ براڈ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنی تمام عمر آپ کے ساتھ گزارنے کی منتظر ہوں۔انہوں نے نئے سال کے آغاز کو ’جادوئی‘ قرار دیا اور کہا کہ میں ابھی تک غیر یقینی محسوس کررہی ہوں۔خیال رہے کہ مولی اور اسٹورٹ پہلی بار مارچ 2018 میں ایک ساتھ دکھائی دیے تھے اور تب ہی سے ان کے تعلقات کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔ساتھ دکھائی نظر آنے کے محض 5 ماہ بعد ہی دونوں نے اگست میں راہیں جدا کرلی تھیں تاہم فروری 2019 میں دونوں پھر ساتھ دکھائی دیے۔