سرگودھا( وی او پی )سرگودھا کے ماہر فلکیات پیر عبدالحمید نے نئے سال 2020 کے حوالہ سے پیشگوئی کی کہ نیا سال پوری دنیا میں نئے افک کے ساتھ ساتھ سیاسی افراتفری،بے چینی اور زمینی گردش کا باعث ہو سکتاہے جس میں پاکستان،افغانستان، امریکہ،انڈیا،بنگلہ دیش کے حکمرانوں کے لئے دشواری اور مصائب

آ سکتے ہیں اس لئے ان ممالک کے سربراہان مملکت کو محتاط رہنا ہو گاجو مشکلات سے دوچار رہیں گے۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ستارے اپوزیشن جماعتوں کے راہنماوں بلال زرداری بھٹو، اور مریم نواز کے عروج جبکہ زرداری اور ملک ریاض کی بیماری میں شدت کے سگنل دے رہے ہیں جبکہ بھارتی وزیراعظم بیماری کے باعث زندگی اور موت کی کشمکش میں رہ سکتے ہیں۔پیر عبدالحمید نے بتایا کہ

نیا سال پاکستان کے لئے ہر لحاظ سے بحرانوں میں نظر آرہا ہے جبکہ دنیا بھر میں معاشی اور قدرتی آفات کا خطرات منڈلا رہے ہیں جن میں سعودی خاندان کے لئے مشکلات،اسلامی کونسل کی دنیا پر گرفت کمزور،پاکستان میں پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ سے دوچار،ترکی اور ملشیائ کے سربراہان مملکت کے لئے خطرات،بھارتی وزیراعظم کے گرد سیاسی گھیراتنگ،زمین کی گردش میں سیاروں کا ٹکراو،شمالی کوریا کی طرف سے بڑا ایٹمی وبحری تجربہ، یورپ میں دہشت گردی، وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستان کے کئی سیاسی شخصیات کے زوال،کسی سربراہ مملکت کے انتقال جیسے واقعات رونما ہونے کا ستارے سگنل دے رہے ہیں۔