لاہور ( نیوز ڈیسک )اداکارہ ویناملک اورکرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اوربھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزاسوشل میڈیا پر آمنے سامنے آگئیں۔وینا ملک نے ثانیہ مرزا کو بچے کے شیشہ کلب لے جانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔واضح رہےآئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں شعیب ملک کی کارکردگی پر تنقید کی جارہی ہے،گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں متعدد کھلاڑی اپنی فیملی کے ساتھ شیشہ بار میں موجود تھے ۔اداکارہ وینا ملک نے ایک ٹوئٹ میں ثانیہ مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آ پ ایتھلیٹ ہونےکے ساتھ ماں بھی ہیں،’جنک فوڈ‘ایتھلیٹ کے لئے مناسب نہیں۔ثانیہ مرزا نے وینا ملک کو

جواب دیتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’وینا ملک میں اپنے بچے کو شیشہ پارلر نہیں لے کر گئی اور یہ آپ کا یا کسی کا مسئلہ نہیں، میں اپنے بچے کا خیال کسی سے بھی کئی زیادہ کرتی ہوں‘۔ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ ’میں پاکستانی ٹیم کی ماہرغذائیت،ماں یااستاد نہیں ہوں،مجھے اپنے بچے کی فکر سب سے زیادہ ہے۔‘یاد رہےکہ قومی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی ہوٹل پر دوستوں کے ساتھ سامنے آنے والی ویڈیو پر سوشل میڈیا پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ کرکٹ شائقین اور بعض سابق کرکٹرز کی جانب سے شدید تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ مبینہ طور پر شعیب ملک اہم میچ سے ایک رات قبل میچ کی فکر کرنے کے بجائے باہر موجیں کررہے تھے۔ثانیہ مرزا نے اس حوالے سے اپنے ٹوئٹر پر بیان میں غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو بلا اجازت بنائی گئی اور اس میں ہماری نجی زندگی کی بھی پرواہ نہیں کی گئی جب کہ اس موقع پر ہمارا بچہ بھی ساتھ تھا۔