لاہور ( نصیر سلیم سے )آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے ملک میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے بڑھتے سنگین مسائل پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور وزیر اعظم عمران خان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے . صوبائی دارالحکومت لاہور میں اپٹما کی جانب سے ہنگامی پریس کانفرنس کی گئی جس میں اپٹما کے

رہنمائوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ٹیکسٹائل سیکٹر کا چلنا ممکن نہیں رہا، وزیرِ اعظم صورتِ حال کا نوٹس لیں۔ حکومت نے آتے ہی گیس اور بجلی ٹیرف کم کرنے کا وعدہ کیا تھا جو اب تک پورا نہیں کیا گیا۔ گیس اور بجلی ٹیرف کم ہونے کی امید پر نئی سرمایہ کاری ہوئی تھی، لیکن حکومت وعدہ پورا نہیں کر رہی، اب جولائی سے بلوں میں بقایا جات بھی شامل کر دیئے گئے ہیں۔سربراہ اپٹما گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ برآمدات بڑھائے بغیر معاشی استحکام کا تصور نہیں کیا جا سکتا، پنجاب کی صنعت کو گیس اور بجلی کے متوازن ریٹ دیئے جائیں، اپٹما رہنماؤں نے واضح کیا کہ بند انڈسٹری کو چلانا چاہتے تھے لیکن سستی توانائی کے بغیر ایسا ممکن نہیں ہے، حکومت اپنے منشور کے برعکس فیصلے نہ کرے ورنہ بے روزگاری اور مہنگائی مزید بڑھے گی۔