کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )سندھ کے پسماندہ علاقے ننگر پار کی دلت برادری سے تعلق رکھنے والی پیپلز پارٹی کی سینیٹر کرشنا کماری نے ہندو مذہبی تہوار رکشا بندھن پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو راکھی باندھ دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی.ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور کرشنا کماری کورونا ایس او

پیز کو مکمل طور پر اختیار کرتے ہوئے رکشا بندھن منارہے ہیں۔کرشنا کماری اور بلاول بھٹو نے ماسک پہنا ہوا ہے، بہن بھائی کے اس خوبصورت تہوار پر کرشنا کماری اپنے بھائی یعنی بلاول بھٹو کی سلامتی کے لیے اُن کے ہاتھ میں راکھی باندھ رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر بلاول بھٹو زرداری اور کرشنا کماری کی اس جذباتی ویڈیو کو بہت مقبولیت مل رہی ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے مثال قائم کردی ہے کہ پاکستان میں تمام مذاہب کو آزادی سے جینے کا حق ہے اور ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔