اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ 282 بھارتی قیدیوں کی تفصیلات بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی قیدیوں میں 55 شہری اور 227 ماہی گیر

شامل ہیں۔اور قیدیوں کی فہرست اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کی گئی ہے۔ یہ اقدام قونصلر رسائی معاہدے کی دفعات کے تحت کیا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ معاہدے کے تحت یکم جنوری و یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرنا ہوتا ہے۔ اسی طرح بھارتی حکومت پاکستانی قیدیوں کی فہرست نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کو دے گی۔