اسلام آباد ( مشرف کاظمی سے )پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹائن ٹرنر نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ اُن کے ملک نے پاکستان کے بارے میں اپنی ٹریول ایڈوائس تبدیل کردی

ہے۔برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستانیوں کے لیے اپنے پہلے ویڈیو پیغام کا آغاز اردو میں ان الفاظ کے ساتھ کیا، ’’السلام و علیکم، پاکستان بہت خوبصورت ہے، اور مجھے بہت خوشی ہے کہ میں آپ کو اپنے پہلے ویڈیو پیغام میں ایک خوشخبری دے رہا ہوں‘‘برطانوی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کے بعد برطانیہ نے اپنی ٹریول ایڈوائس میں تبدیلی کردی ہے، جس کے مطابق تبدیل شدہ حالات میں بذریعہ سڑک شمالی پاکستان کے ساتھ ساتھ کیلاش اور بھمبارٹ ویلی جانے کی اجازت پر مبنی ٹریول ایڈوائس جاری کر رہے ہیں، حکومت پاکستان کو اس کا مکمل کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے سخت محنت سے گزشتہ پانچ برسوں میں صورتحال بہتر بنائی اور اسی بہتر سیکورٹی صورتحال کے تناظر میں ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج نے گزشتہ اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل سیکیورٹی صورتحال کی بہتری پر گزشتہ برس جون میں برٹش ایئرویز نے پاکستان کے لیے اپنی فضائی سروس بحال کردی تھی۔ اس سے قبل فرانس اور جرمنی نے بھی پاکستان کے لیے اپنی ٹریول ایڈوائزی نرم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔