کراچی ( نیوز رپورٹ )پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں 2019 میں بھی اسٹریٹ کرمنلز کا راج

رہا۔سال 2019 میں اسڑیٹ کرائمز اور لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 43 شہری جان کی بازی ہار گئے۔کراچی میں سال 2018ء میں 55 شہریوں نے اسٹریٹ کرائمز کے دوران مزاحمت پر جان گنوائی تھی۔