ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت ان دنوں اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔اب انہوں نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش پر ایک ایسا بیان دیا ہے، جس سے پھر وہ تنازع میں آسکتی ہیں۔ کنگنا رناوت نے ایک ٹوئٹ میں مہاتما گاندھی اور پنڈت جواہر لال نہرو پر کڑی تنقید کی ہے۔کنگنا رناوت نے ٹوئٹ میں لکھا کہ بھارت کے مرد مجاہد سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کی

مبارکباد۔ آپ ایک ایسے شخص ہیں، جنہوں نےہمیں آج کا ہندوستان دیا ہے، لیکن آپ ایک وزیر اعظم کے طور پر اپنا عہدہ قربان کرکے ہماری عظیم قیادت اور دوراندیشی کو ہم سے دور لے گئے ۔ ہمیں آپ کے فیصلے پر افسوس ہے .کنگنا رناوت نے اگلے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میرا ماننا ہے کہ گاندھی جی نہرو کی طرح ایک کمزور دماغ والا شخص چاہتے تھے، جسے وہ انہیں کنٹرول میں رکھ سکے اور نہرو کو آگے کرکے سبھی فیصلے لے سکیں۔یہ ایک اچھا منصوبہ تھا، لیکن مہاتما گاندھی کے مارے جانے کے بعد جو کچھ ہوا وہ بہت بڑی مصیبت تھی۔سردار پٹیل نے گاندھی کو خوش کرنے کے لئے ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم کے طور پر اپنے سب سے اہل اور منتخب عہدے کی قربانی دی، کیونکہ گاندھی کو لگتا تھا کہ نہرو بہتر انگریزی بولتے ہیں۔اس سے سردار پٹیل کو کوئی نقصان نہیں ہوا، لیکن پورے ملک کو دہائیوں تک اس خمیازہ بھگتنا پڑا۔