اسلام آباد ( مشرف کاظمی سے )وزیر اعظم عمران خان نےٹوئیٹر پرکہا ہے کہ دنیا بھر میں پھنسے اوورسیز پاکستانیوں کو واپس لا رہے ہیں، دنیا بھر سے اڑھائی لاکھ پاکستانی وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ ہوائی سفر میں

بڑی رکاوٹوں کے باوجود ہم نے اپنا وعدہ پورا کیا۔ دنیا بھر میں پھنسے اوورسیز پاکستانیوں کو واپس لا رہے ہیں، حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو ہر طرح سے سپورٹ کرے گی۔ پاکستان ان خوش نصیب ممالک میں شامل ہے جہاں کوویڈ 19 کیسز کم ہوئے ہیں، تاہم بدقسمتی سے ہمسایہ ملک بھارت میں کیسز بڑھے ہیں۔وزیراعظم نے قوم سے ایس او پیز پر عملدرآمد جاری رکھتے ہوئے عیدالاضحیٰ سادگی سے منانے کی اپیل بھی کی .