نیو یارک ( ارشد چودھری سے ) قیامت یہ نہیں تو اور کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث بھوک میں دگنا اضافے کا خدشہ ہے۔اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس سے عالمی سطح پر پیدا ہونے والے معاشی بحران کے باعث بھوک بڑھ سکتی ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک کا

کہنا ہے کہ کورونا وائرس دنیا بھر میں ایسے افراد جو پہلے ہی غربت اور بھوک کا شکار ہیں ان کے لیے تباہ کن ہوگا۔ وبا کے باعث عالمی سطح پر خوراک کی کمی یا عدم دستیابی کا سامنا کرنے والے افراد کی تعداد دوگنی ہوکر تقریباً ساڑھے 26 کروڑ ہوسکتی ہے۔کورونا وبا کے باعث سیاحت نہ ہونے، سفری پابندیوں، خراب معاشی صورتحال اور دیگر پابندیوں کے باعث 13 کروڑ افراد بھوکے رہ جائیں گے، جبکہ ساڑھے 13 کروڑ افراد پہلے ہی اس کٹیگری میں شامل ہیں۔