سڈنی ( مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین کرکٹ آسٹریلیا ایرل ایڈنگز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عالمی وباکورونا کی وجہ سے اس سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد غیرحقیقی لگتا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ

کی میزبانی اس سال آسٹریلیا کوکرنا ہے تاہم ایونٹ کے ملتوی یا منسوخ ہونے کا باضابطہ اعلان ابھی نہیں ہوا۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنےوالی16 ٹیموں کوآسٹریلیا لانا بہت بہت مشکل لگتا ہے کیونکہ ابھی زیادہ ترممالک کوکوویڈ 19 کی صورتحال کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا میں رواں سال T20 ٹورنا منٹ کا انعقاد 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک شیڈول کیا گیا تھا۔