نیو یارک ( ارشد چودھری سے ) کورونا کا زور ٹوٹا خدا خدا کر کے ….اوراب اچھی خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ خبروں کی دنیا میں یہ اطلاعات آنا شروع ہو گئی ہیں . ایسی ہی ایک اچھی اطلاع

یا خبر ہم آپ تک پہنچا رہے ہیں . میڈیا رپورٹس کے مطابق اطالوی ماہر وبائی امراض پروفیسر ماتیو باسیتی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی شدت میں کمی آرہی ہے اور یہ وائرس ویکسین کے بغیر بھی ختم ہوسکتا ہے۔ گزشتہ ماہ سے کورونا کی شدت میں کمی شروع ہوگئی ہے، کورونا کے زیادہ تر مریض اب صحت یاب ہو رہے ہیں۔ کیسز میں کمی کا مطلب ہے کہ کورونا کے خاتمے کے لیے ویکسین کی ضرورت نہیں پڑے گی۔انھوں نے مزید کہا کہ ڈبلیو ایچ او سمیت کسی عالمی ادارے نے کورونا کی شدت میں کمی یا ویکسین کے بغیر خاتمے کی بات نہیں کی۔ ہوسکتا ہے کہ کورونا وائرس خود ہی ختم ہوجائے اور کبھی واپس نہ آئے۔