اسلام آباد ( نصیر سلیم سے ) پوری قوم کو شدت سے انتظار تھا کہ کورونا کے باعث عالمی سطح پر کم ہوئی پیٹرولیم قیمتوں کا پاکستان میں کیا اثر ہو گا ؟ کپتان کی حکومت قیمتوں میں بڑا ریلیف دے گی یا اس بار بھی

چند روپے کم کر کے ترخا دیا جائیگا . لیکن وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 سے 30 روپے فی لٹر تک کمی کردی گئی۔پیٹرول کی نئی قیمت 15 روپے کمی کے بعد 81 روپے58 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 27 روپے15پیسے کمی کے بعد 80 روپے 10پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے. مٹی کے تیل کی قیمت میں سب سے زیادہ 30.01 روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 77.45 سے کم ہوکر 47.44 روپے ہوگئی۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 15 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 47.51 روپے مقرر کر دی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔