کویت سٹی(نیوز رپورٹ ) یہ انتہائی خوش آئند خبر ہے کہ کویت عرب دنیا کا وہ پہلا ملک بن گیا، جہاں بیک وقت 8 خواتین ججز کو اعلیٰ عدالتی نظام کا حصہ بنایا گیا ہے۔ساتھ ہی کویت دور جدید میں بھی وہ پہلا اسلامی

ملک بن گیا، جہاں بیک وقت 8 خواتین ججز کو عدالتوں میں تعینات کیا گیا۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 8 خواتین ججز کے بیک وقت تقرر کے ساتھ کویت خطے کا وہ پہلا ملک بن گیا، جہاں اتنی بڑی تعداد میں خواتین کو عدالتی عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے۔