متعلقہ

جمع

طالبان نے اپنے رنگ ڈھنگ دکھانا شروع کر دئیے …..طالبان سپریم لیڈر کا خواتین کو سر سے پاؤں تک برقع پہننے کاحکم جاری

Spread the love

لاہور ( طیبہ بخاری سے ) وہی ہوا جس کا ڈر تھا …طالبان نے اپنے رنگ ڈھنگ دکھانے شروع کر دئیے اب دیکھنا یہ ہے کہ عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیمیں اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرنے والے عالمی ادارے کیا پالیسی اپناتے ہیں اور افغانستان کیساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں ….خبر یہ ہے کہ طالبان سپریم لیڈر ہیبت اللّٰہ اخوندزادہ کی جانب سے نیا حکم نامہ جاری کیا گیا

ہے . نئے فرمان میں خواتین کو مکمل برقع پہننے کا حکم دیا گیا ہے۔طالبان سپریم لیڈر، ہیبت اللّٰہ اخوندزادہ کی جانب سے حکم جاری کیا ہے کہ ” خواتین عوامی مقامات پر سر سے پاؤں تک ڈھانپنے والا برقع پہنیں کیونکہ سر سے پاؤں تک ڈھانپنے والا برقع روایتی اور محترم ہے۔”
اس نئے حکم کا افغانستان میں بسنے والی خواتین اور سکول ،کالج، یونیورسٹیز میں پڑھنے والی لڑکیوں پر کیا اثر ہو گا اس کے بارے میں سوچنا بھی عبث ہے ….طالبان نے وہی کام کرنے شروع کر دئیے ہیں جن کے بارے میں عالمی سطح پر خدشات کا اطہار کیا جا رہا تھا …اب آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا ….