اسلام آباد ( نیوز رپورٹ )پاکستان کی جانب سے ایک اور اہم قدم ، یوکرینی عوام کی امداد کے لیے سامان بھجوا دیا۔ اور اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سامان پولینڈ پہنچ گیا ہے۔پاکستان سے بھیجے گئے سامان میں 9 ٹن ایمرجنسی ادویات، الیکٹرو میڈیکل سامان، راشن اور بستر شامل ہیں۔ یہ سامان پولینڈ
میں پاکستانی سفارتخانے نے پولش حکومتی ایجنسی کے حوالے کیا۔رپورٹس کے مطابق پولش حکام اس امدادی سامان کو یوکرین تک پہنچائیں گے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امدادی سامان یوکرینی سفیر کے حوالے کیا تھا، جسے 2 خصوصی پروازوں کے ذریعے پولینڈ پہنچایا گیا۔یوکرینی سفیر نے امدادی سامان بھجوانے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔