ممبئی ( شوبز نیوز ) آج کل سلمان خان کیساتھ پسند کی جانیوالی آرٹسٹ شہناز گل جنہیں پنجاب کی کترینہ کیف بھی کہا جاتا ہے کو بھی پاکستانی گانے ’پسوڑی‘ نے اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔جہاں پاکستانی گانے ’پسوڑی‘ نے دنیا بھر میں اپنی ایک پہچان بنا لی ہے وہیں پڑوسی ملک بھارت میں بھی اسے معروف فنکاروں کی جانب سے خصوصی توجہ حاصل ہے، اس گانے کو بھارت میں بھی خوب
انجوائےکیا جا رہا ہے۔بھارتی متعدد فلم و ٹی وی اداکاراؤں کے بعد اب خبروں میں چھائی رہنے والی ہر دلعزیز اداکارہ شہناز گِل نے بھی ’پسوڑی‘ پر ویڈیو بنا کر اپلوڈ کر دی ہے۔اس ویڈیو میں شہناز گِل سُرخ لباس میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں اور اس گانے پر ان کی جانب سے اداکاری بھی خوب کی گئی ہے۔دوسری جانب اداکارہ شہناز گِل بہت جَلد سلمان خان عرف سلو بھائی کے مدِ مقابل فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ میں نظر آئیں گی۔واضح رہے کہ کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے ’پسوڑی‘ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے، سپر ہٹ گانا یوٹیوب پر 10 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔پسوڑی کو معروف گلوکار علی سیٹھی اور گلوکارہ شائے گِل نے گایا ہے، اس گانے کے بول علی سیٹھی اور فضل عباس نے لکھے ہیں اور کمپوزیشن زلفی نے دی ہے۔
https://www.instagram.com/reel/CddYG89r3w1/?utm_source=ig_web_copy_link