متعلقہ

جمع

بھارت میں مسلمانوں کا ووٹ بینک نہ کبھی تھا اور نہ کبھی ہوگا،اسد الدین اویسی بول پڑے

Spread the love

حیدر آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے انتہائی اہم بیان انتہائی اہم وقت پر جاری کیا ہے . حیدرآباد سے بھارتی رکن پارلیمنٹ نے اپنے ایک خطاب کے دوران کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کا ووٹ بینک نہ کبھی تھا اور نہ کبھی ہوگا، مسلمان بھارت میں حکومت تبدیل نہیں کرسکتے۔ مسلمان بھارت میں حکومت کی تبدیلی نہیں لاسکتے۔ آپ کو گمراہ کیا جارہا

ہے کہ آپ کا ووٹ بینک ہے، یہاں صرف اکثریت کا ووٹ بینک تھا، ہے اور رہے گا، نہ آپ کا کوئی ووٹ بینک ہے اور نہ کبھی ہوگا۔ آپ کو دلنشین اور دلفریب باتوں میں الجھا کر بتایا جارہا ہے کہ آپ کا ووٹ بینک ہے جبکہ ایسا نہیں ہے۔ اسد الدین اویسی نے اپنی بات کی وضاحت یوں پیش کی کہ اگر بھارت میں مسلمانوں کا ووٹ بینک ہوتا اور یہ یہاں کی حکومت بدل سکتے تو پارلیمان میں مسلمانوں کی نمائندگی اتنی کم کیوں ہے؟ میں سیاست کا طالبِ علم ہوں، میں نے جو کچھ سیکھا اور سیکھ رہا ہوں وہ مجھے کہہ رہا ہے کہ ہم حکومت کبھی نہیں بدل سکتے۔