کراچی ( وی او پی نیوز ) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر جانب سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے. انکا کہنا ہے کہ گرفتاریوں کا سلسلہ کراچی میں بھی شروع ہوگیا ہے ۔ اپنے ویڈیو پیغام میں اپیل کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ کراچی کے
عوام سے گزارش ہے کل ضرور احتجاج میں شریک ہوں۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی، ایم پی اے شاہنواز جدون نے بھی اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پولیس نے صبح ساڑھے 5 بجے میرے گھر پر بغیر وارنٹ کے چھاپہ مارا، پولیس 75سال کےضعیف والد اور چھوٹے بھائی کو لے گئی پولیس نے گھر کی خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی ہے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ شاہنواز جدون کے والد اور بھائی کو حراست میں لینے کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا۔
My message regarding raids and arrests of PTI workers in Karachi by Sindh government. #PakistanUnderFascism#حقیقی_آزادی_مارچ pic.twitter.com/A1uwgJilH6— Khurrum Sher Zaman ???????? (@KhurumSherZaman) May 24, 2022